”
سوئی ناردرن گیس کی جانب سے رواں سال تیسری مرتبہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ مانگ لیا گیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) گیس 155 فیصد مزید مہنگی کرنے کی سوئی ناردرن کی درخواست پر آج لاہور میں سماعت جاری ہے۔ چیئرمین اوگرا سوئی ناردرن کی درخواست پر سماعت کر رہے ہیں۔
سماعت کے دوران سوئی ناردرن کے حکام اور اسٹیک ہولڈرز موجود ہیں۔ سوئی ناردرن نے 4 ہزار 489 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت تجویز کر رکھی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت بڑھنے سے بلوں میں اوسطاً 155 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ جس صارف کا گیس بل پہلے 100 روپے تھا وہ 600 روپے ہو چکا، اب جس کا بل 600 روپے ہے وہ 1500 ہو جائے گا۔
ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
قیمتوں میں اضافے کی منظوری کی صورت میں اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کا 189 ارب 18 کروڑ روپے ریونیو کا شارٹ فال کا تخمینہ ہے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے ایک سال میں گیس کی قیمت میں 600 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔
”