”
پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا ہے اور 10 یا 11 اپریل کو عیدالفطر ہوگی۔
آصف زرداری کے دوبارہ صدر بننے پر ایان علی کا بیان بھی سامنے آگیا
عید الفطر پر سرکاری طور پر 3 چھٹیاں دی جاتی ہیں۔ بدھ 10 اپریل سے جمعہ 12 اپریل تک عید کی تعطیلات کے بعد ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہے لہذا پاکستانیوں کو 5 دن کی چھٹی مل جائے گی،اگر کسی نے عید سے قبل پیر اور منگل کی چھٹی لے لی تو اسے 9 دن کی چھٹیوں کا موقع مل جائے گا۔
علی امین گنڈاپور کو نااہل قرار دینے کی درخواست قابل سماعت قرار
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات میں عید کی تعطیلات 29 رمضان سے 3 شوال تک ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا اور وفاقی حکومت کے درمیان پہلا تنازع کھڑا ہوگیا
اس برس رمضان کا مہینہ 30 دن کا ہونے کا قوی امکان ہے۔اگر ایسا ہوا تو 29 رمضان سے 3 شوال کی چھٹیاں 6 دن کی ہوجائیں گی کیونکہ 3 شوال ہفتے کو ہوگی اور اگلے روز اتوار کو بھی ہفتہ وار تعطیل ہوگی اور اگر رمضان 29 دن کا ہوا تو یہ چھٹیاں 4 دن کی ہوں گی جس کا امکان بہت کم ہے۔
”