”
مسلسل کئی روز مہنگا ہونے کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔
فی تولہ سونا 3ہزار800 روپےتک مہنگا ہوگیا
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 429 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 3 ہزار 275 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کم ہو کر 2273 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
”