”
آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری دیکھی گئی ہے۔ معاشی صورتحال میں بہتری کے لیے مزید ریفارمز کی ضرورت ہے۔ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے اسٹیٹ بینک کی پالیسی جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
آئی ایم ایف کی شرائط، حکومت کا نان فائلرز پر پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ
اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور نگران حکومت کی جانب سے حالیہ مہینوں میں آئی ایم ایف شرائط پر سختی سے عمل درآمد کیا گیا۔ دوسری طرف نئی حکومت نے بھی پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لیے ان پالیسیوں کے تسلسل کو جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
اس حوالے سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 11 اپریل کو مختصر مدت کے اسٹینڈ بائی انتظامات ختم ہونے کے بعد پاکستان آئی ایم ایف سے ایک اور بیل آؤٹ طلب کرے گا۔
”