”
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے جسٹس (ر)تصدق حسین جیلانی کی کمیشن سربراہی مسترد کرتے ہوئےمیمو گیٹ اور الیکشن انکوائری کمیشن کے طرز پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر خان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ ہم اس کمیشن کو مسترد کرتے ہیں، صرف حاضر سروس ججز پر مشتمل کمیشن بنایا جائے، ہم ریٹائرڈ ججز پر مشتمل کمیشن کو مسترد کرتے ہیں۔
سینیٹ کی 48 خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے انتخابی شیڈول جاری
بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ میمو گیٹ اور الیکشن انکوائری کمیشن طرز پر کمیشن بنایا جائے۔ جسے اس وقت کے چیف جسٹس ناصر الملک نے ہیڈ کیا تھا۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کمیشن قائم کرنے کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی کمیشن کے سربراہ ہوں گے، کمیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط سے متعلق انکوائری کرے گا۔
وفاقی حکومت کاججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کرانے کااعلان
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جس میں مختلف امور زیر بحث آئے ، بیشتر وزراء نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم اور چیف جسٹس کے درمیان ملاقات میں انکوائری کمیشن کی تشکیل پر اتفاق ہوا تھا۔
ججز کے معاملات اور عدالتی امور میں ایگزیکٹو کی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائیگا، چیف جسٹس
اجلاس میں بشام واقعہ بھی زیر بحث آیا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ بشام واقعے کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی، انکوائری کمیٹی کو تین دن میں تحقیقات کرکے رپورٹ یپش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
”