”
وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری نے مریم نواز کے مختلف اضلاع کے دوروں کے سلسلے میں چیف سیکریٹری اور آئی جی کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔
خیبر پختونخواپولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران مارکیٹ اور کاروباری مراکز بند نہ کئے جائیں،مریم نواز کے دورے کے دوران سڑکوں کو بھی بلاک نہ کیا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے دورے کے دوران ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی برقرار رکھے،وزیراعلیٰ پنجاب کے دورے کے دوران استقبالیہ کیمپ نہ لگایا جائے۔
تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ استقبالیہ کے موقع پر ٹینٹ اور کارپٹس بچھانے جیسے انتظامات نہ کئے جائیں۔
”